مسجد نبوی کے 100 دروازے جو مختلف ادوار کی تاریخ کے گواہ ہیں

ہفتہ 21 جون 2025 09:00

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے دروازے جن کی تعداد 100 کے قریب ہے وہ دراصل اپنے اندر مختلف ادوار کی تاریخ سموئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کا ہردروازہ مختلف ناموں سے ہے جن میں ’باب السلام، باب الرحمہ، باب جبریل، باب النسا، باب کنگ عبدالعزیز، باب عبدالمجید وغیرہ ہیں جن کے نقوش اسلامی فن تعمیر کا شاہکار ہیں۔