کسی بھی لڑکی کو لڑکوں کی بے وفائی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے،گلوکارہ نمرہ مہرا

ہر انسان کی طرح میں نے بھی تعلقات بناتے وقت غلطیاں کیں جو کہ نہیں کرنی چاہئیںتھیں

ہفتہ 21 جون 2025 12:37

کسی بھی لڑکی کو لڑکوں کی بے وفائی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے،گلوکارہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)گلوکارہ نمرہ مہرا کا کہنا ہے کہ کسی بھی لڑکی کو لڑکوں کی بے وفائی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ورنہ چیزیں کبھی ٹھیک نہیں ہوتیں۔گلوکارہ نمرہ مہرا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور مختلف معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ محبت اذیت کا نام ہے، کبھی کسی پر کرش نہیں رہا براہ راست محبت پر یقین رکھتی ہوں۔

نمرہ مہرا نے محبت میں دل ٹوٹنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ ایسے شخص سے محبت کرلی جسے میری قدر ہی نہیں تھی۔گلوکارہ نے کہا کہ میں نے محبت کی اور اس شخص کا طویل عرصے تک انتظار کیا لیکن بدلے میں محبت نہیں ملی، دل ٹوٹنے کے بعد ہی اچھے گانے لکھے اور آواز میں درد بھی آیا۔نمرہ مہرا کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی طرح انہوں نے بھی تعلقات بناتے وقت غلطیاں کیں جو کہ انہیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔