نان رجسٹرڈ ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

محکمہ ایکسائز نے مارکیٹس، پلازوں اور عوامی مقامات پر چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں

ہفتہ 21 جون 2025 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) محکمہ ایکسائز کی جانب سے نان رجسٹرڈٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائو ن جاری ہے ،مارکیٹس، پلازوں اور عوامی مقامات پر چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ شہریوں کو بروقت ادائیگی کی ہدایت جاری کر دی۔ ڈائریکٹر موٹرز لاہور شاہد گیلانی نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

عوامی مقامات کیلئے ایک انسپکٹر،3کانسٹیبلان پر مشتمل 4ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

(جاری ہے)

ٹیمیں عوامی مقامات پر شام کے اوقات میں ڈیفالٹرز گاڑیوں کی چیکنگ کریں گی ۔شاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ مارکیٹس وعوامی مقامات پرڈیوٹی کامقصدٹیکس وصولی یقینی بنانا ہے،بینکوں کے نام پر رجسٹرڈ ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے وصولی کے لئے مراسلے جاری ہے،40ہزار سے زائد ڈیفالٹرز گاڑیاں کے واجبات زیر التواء ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری محکموں کی نادہندہ گاڑیوں کیسربراہان سے بھی رابطہ کیا گیا ،ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :