راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کارکردگی پرانعامی چیک تقسیم

ہفتہ 21 جون 2025 17:17

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کارکردگی پر انعامی چیک تقسیم کیے گئے۔تحصیل کلر سیداں میں عیدالاضحی ٰکے موقع پر بہترین صفائی آپریشن پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے 10،10 ہزار روپے کے انعامی چیک تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹی ایم اے کمپلیکس کلر سیداں میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صفائی ورکرز کی شاندار خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نوجوان سیاسی رہنما راجہ عبداللہ اسامہ سرور، بیرسٹر احمد صغیر راجہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینیجر انوار حسین، آپریشن مینیجر محمد امین خٹک، اور دیگر معززین شامل تھے۔ اس موقع پر تحصیل انکروچمنٹ ٹیم کے 205 افراد کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اعزازی چیکس تقسیم کیے گئے۔آپریشن مینیجر محمد امین خٹک کی قیادت میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے نے عیدالاضحی کے تینوں روز کلر سیداں بھر میں الائشوں کی بروقت صفائی اور محفوظ طریقے سے تلفی کو یقینی بنایا۔ \378