پولیس اہلکاروں کی شہری سے رقم وصولی کی ویڈیو وائرل ،2اہلکار معطل

ہفتہ 21 جون 2025 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے تھانہ ائیرپورٹ کے ڈیوٹی پوائنٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کی شہری سے مبینہ رقم وصولی کی ویڈیو وائرل ہونے پرنوٹس لیتے ہوئے2اہلکاروں کو معطل کردیاہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق معطل ہونے والے اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمداورانچارج ایس آئی پی علی نوازشامل ہیں۔ایس ایس پی ملیرنے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری ایس پی گڈاپ کے سپرد کر دی۔ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ کرپشن، فرائض میں غفلت اور غیر پیشہ ورانہ رویوں پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی رویوں کے حامل اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔