سرگودھا ،خونریز تصادم ،ٹریکٹر مکینک موقع پر جاں بحق

ہفتہ 21 جون 2025 18:33

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)سرگودھا موڑ پر خونریز تصادم کے نتیجے میں ٹریکٹر مکینک موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

، واقعات کے مطابق میانوالی شہر سے چند کلومیٹر دور سرگودھا موڑ پر ٹریکٹر مکینک ارسلان خان والد امیر احمد خان سکنہ پھاتی پٹھانوالی ٹریکٹر کی مرمت کر رہا تھاکہ اسی اثنا میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر میں ا لگی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر مکینک ارسلان والد امیر احمد خان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ کار ڈرائیور کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے کار کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔