ایران چاہے تو چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تلسی گبارڈ کا نیا دعویٰ

ہفتہ 21 جون 2025 21:22

ایران چاہے تو چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء)امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس، تلسی گبارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے پاس ایسی معلومات موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ اگر ایران چاہے تو وہ چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انھوں نے میڈیا پر الزام لگایا کہ اس نے مارچ میں سینیٹ کمیٹی میں دی گئی ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس وقت انھوں نے کہا تھا کہ امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کا ماننا ہے کہ ایران فی الحال جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ تلسی گبارڈ ایران کے ارادوں کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہیں۔دوسری جانب، ایران متعدد بار واضح کر چکا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پٴْرامن مقاصد کے لیے ہے اور اسے پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا حق حاصل ہے۔