سارہ عمیر کا 75 فیصد معدہ نکلوالنے کا انکشاف

ہفتہ 21 جون 2025 21:39

سارہ عمیر کا 75 فیصد معدہ نکلوالنے کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء) اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے سرجری کے ذریعے اپنے معدے کا 75 فیصد حصہ نکلوالیا ہے۔اداکارہ سارہ عمیر حال ہی میںنجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ خود سے محبت رہی ہے، وہ ہمیشہ اپنا خیال رکھتی رہی ہیں، وہ کبھی بھی موٹاپے سمیت دوسری چیزوں کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار نہیں رہیں۔

ان کے مطابق وہ کھانا بھی زیادہ کھاتی رہتی ہیں، خصوصی طور پر وہ میٹھے کی شوقین رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے کھانے پینے کی ترجیحات الگ تھیں لیکن بچوں کی پیدائش کے بعد انہوں نے خود میں تبدیلیاں محسوس کیں۔

(جاری ہے)

سارہ عمیر نے بتایا کہ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم اور اس کی ترجیحات بھی تبدیل ہوتی ہیں لیکن عام لوگ اس پر توجہ نہیں دے پاتے۔

انہوں نے بتایا کہ بچے پیدا ہونے کے بعد انہیں بھی کچھ مشکلات پیش آئیں لیکن انہوں نے حکمت عملی سے ان پر قابو پالیا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے دو سال قبل ہی معدے کے زیادہ تر حصے کو سرجری کے ذریعے نکلوا لیا تھا۔سارہ عمیر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے معدے کا 75 فیصد حصہ نکلوالیا ہے، اب ان کے جسم میں صرف 25 فیصد معدہ باقی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سرجری کے ذریعے معدے کو نکلوانے کے بعد ان کے وزن میں 30 کلو تک کمی ہوئی اور انہیں دوسری پیچیدگیاں بھی نہیں ہوئیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ سرجری کی وجہ سے انہیں کسی مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تاہم بعض افراد کو کچھ مسائل ہو سکتے ہیں۔سارہ عمیر نے کہا کہ انہیں معدے کا زیادہ حصہ نکلوانے اور اس کی بات بتانے میں کوئی شرمندگی نہیں، وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کے ساتھ سچی باتیں شیئر کرتی رہی ہیں۔خیال رہے کہ معدے کے حصے کو نکلوانے یا پیٹ کے دیگر حصوں کو نکلوانے کے میڈیکل پروسیجر کو (Gastric Sleeve Surgery) یا (gastrectomy) بھی کہا جاتا ہے۔اس طریقہ کار کے ذریعے مریض کے معدے سمیت پیٹ کے دیگر حصوں کے کچھ حصے نکال دیے جاتے ہیں یا انہیں بلاک کردیا جاتا ہے۔مذکورہ پروسیجر عام طور پر بعض سنگین طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے کروایا جاتا ہے لیکن کچھ افراد وزن کم کروانے کے لیے بھی ایسا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :