راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب خطرناک "گروہ "کے تین ارکان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے مو بائل فون ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد

ہفتہ 21 جون 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب خطرناک "گروہ "کے تین ارکان گرفتارکر لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے مو بائل فون ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ معہ ایمو نیشن بھی بر آمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے مو بائل فون، نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزمان کی شنا خت حسن ،وقاص اور سہیل کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں راہزنی میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے راہزنی اور چوری کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت جاری کی کہ شہر یو ں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محر وم کرنے والے ملزمان کے خلاف کا رروائیاں جا ری رکھی جائیں، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن''پکار''15-پر فوری اطلا ع دیں۔

متعلقہ عنوان :