ایران پر امریکی حملے کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہیں، انتونیو گوتریس

آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے، واحد امید امن ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اتوار 22 جون 2025 12:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر امریکی حملے کو کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس بات کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے کہ یہ تنازع تیزی سے قابو سے باہر ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازع سے عام شہریوں، خطے اور دنیا پر تباہ کن اثرات پڑسکتے ہیں، اس خطرناک گھڑی میں افراتفری کی لہر سے بچنا ضروری ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے، واحد امید امن ہے۔