ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری بیجوںکی تیاری کیلئے تمام وسائل بروئے لارہے ہیں‘ علی ارشد رانا

’’ بیج جاندار فصل شاندار ‘‘ہمارا سلوگن ہے،شہ زور بیج خوشحالی کا بیج ہے‘ مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن

اتوار 22 جون 2025 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی ارشد رانا نے کہا ہے کہ کسانوں سے استدعا ہے کہ بہترین پیداوار لینے کے لئے صرف تصدیق شدہ بیجوں کا استعمال کریں ، کسانوں کو بہترین اور معیاری بیج فراہم کرنے کیلئے دن رات تگ و دو کر رہے ہیںاور زیادہ پیداوار کی صورت میں اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تصدیق شدہ بیج ماڈرن ٹیکنالوجی کے تحت تیار کئے جاتے ہیں جن میں مختلف بیماریوں کے خلاف لڑنے اورزیادہ پیداوار دینے کی صلاحیت ہوتی ہے ، جب بیماریوں کے حملے کم ہو ں گے تو پیداوار بھی بہترین ہو گی ۔کسان بیج کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں اور صرف تصدیق شدہ بیج استعمال کریں ، پنجاب سیڈ کارپوریشن کا سلوگن ہی ’’ بیج جاندار فصل شاندار ‘‘ہے،ہمارا شہ زور بیج خوشحالی کا بیج ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپاس وائٹ گولڈ ہے اور اس نے معیشت میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے ، کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے معیاری بیج کے حصول کے لئے ہر ممکن کاوشیں جاری ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسموں کے اچانک تبدیل ہونے پیٹرن نے مسائل پیدا کئے ہیں اس لئے کسانوں کو اس حوالے سے ہونے والی ریسرچ اور رہنمائی پر مبنی اقدامات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ غیر معمولی حالات میں کس حکمت عملی کے مطابق اقدامات اٹھانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین اور معیاری بیجوںکی تیاری کے لئے تمام وسائل بروئے لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :