پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر12 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

پیر 23 جون 2025 12:25

پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ  کے دوران  سالانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیاد پر12فیصداضافہ ہوا۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024سے مئی 2025تک پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 15.64ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر13.96ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

(جاری ہے)

مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.469ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے مقابلے میں 7فیصدکم اورگزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 3فیصدزیادہ ہے،اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کاحجم 1.575ارب ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 1.428ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں خام تیل کی درآمد پر8.54ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.82ارب ڈالرکے مقابلے میں 9 فیصدزیادہ ہے۔اسی طرح مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ہائی سپیڈڈیزل کی درآمد کاحجم 1.88ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.58 ارب ڈالرکے مقابلے میں 19فیصدزیادہ ہے۔\395

متعلقہ عنوان :