راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں

اتوار 22 جون 2025 14:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو 840 گرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

دھمیال پولیس نے ایک ملزم سے 520 گرام چرس جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے ایک اور ملزم سے 220 گرام چرس برآمد کی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات جیسے معاشرتی ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ منشیات فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لا کر معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔