پولیس کی جانب سے اتوار کے روز شہر کے تمام گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات

اتوار 22 جون 2025 17:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر اتوار کے روز کرسچئن تہوار کے موقع پر سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے۔اس سلسلہ میں سرگودھا پولیس کے ایک سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی، ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ کے جوان بھی چرچز کے اردگرد گشت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔ پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا، علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔ تمام چرچز میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹیاں بھی لگائی گئی تھی۔ چرچز پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیاتھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف تمام سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :