1 نا قابل معافی عمل ہے لہذا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قلات سٹی کا ان سوئفٹ سینٹرز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، حمل بلوچ

اتوار 22 جون 2025 20:05

ق*قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قلات حمل بلوچ نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آزمائشی بنیادوں پر مختصر عرصے کے لئے ریجن کے زیر اہتمام سوئفٹ سینٹر کا قیام عمل میں لایا تھا کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر سوئفٹ سینٹرز کو جولائی 2024 سے بند کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ ادارے اور دیگر افراد سوئفٹ سینٹرز بند ہونے کے باوجود مذکورہ یونیورسٹی کا نام غیر قانونی طریقے سے سہولیات کی فراہمی و دیگر امور کے لئے استعمال کر رہے ہیں جوکہ نا قابل معافی عمل ہے لہذا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قلات سٹی کا ان سوئفٹ سینٹرز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جو بھی شخص ان اداروں یا افراد سے اس ضمن میں لین دین کریگا خود ذمہ دار ہوگا یونیورسٹی کسی بھی غیر قانونی عمل میں ملوث شخص /طلبا کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے تمام طلبا و طالبات رہنمائی اور تعلیمی مسائل کے حل کے لئے علامہ اقبال یونیورسٹی کے مین کیمپس یا نزدیک علاقائی دفاتر سے رابطہ کریں

متعلقہ عنوان :