ؔ حیدرآباد:پولیس کی منشیات و مین پوری سپلائر/ ڈیلرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں

اتوار 22 جون 2025 22:15

و*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء) حیدرآباد پولیس کی گزشتہ 3 روز کے دوران منشیات و مین پوری سپلائر/ ڈیلرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں،ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی قیادت میں کارروائیوں کے دوران حیدرآباد پولیس نے 38 ملزمان کو گرفتار کرلیا 31 مقدمات درج کرلئے ، ملزمان سے 20 کلو سے زائد چرس, 25 گرام کرسٹل آئیس برآمد ،22 عدد مختلف شراب کی بوتلیں برآمد ،1 عدد پسٹلز1 عدد رپیٹراور گولیاں، 5,600 عدد تیار شدہ مین پوری، 3,000 سے زائد انڈین گٹکے ساشے برآمد کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :