صدر آزاد کشمیر سے چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ کی ملاقات ،عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

پیر 23 جون 2025 04:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین نے آزاد کشمیر میںقانون کی بالا دستی ، عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :