کرک کے نواح میں چھٹی پرگھر آئے سر کاری ادارے کے اہلکارکو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

پیر 23 جون 2025 04:05

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) کرک کے نواح میں چھٹی پرگھر آئے سر کاری ادارے کے اہلکارکو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح کرک سے بانڈہ داؤداشاہ جانے والی سڑک پر واقع کنغرہ پہاڑی میں غیر فعال پولیس پوسٹ کے قریب ایک 25 سالہ نوجوان کی لاش ملی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر کرک پولیس نے پہنچ کرلاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردی ۔ پولیس کے مطابق مقتول کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملنے والی لاش ایک سر کاری اہلکار طاہرعرفان سکنہ کرک کی ہے جو چند روز قبل چھٹی پر گھر آیا تھا اور گزشتہ روز سے پراسرارطورپر لاپتہ ہوگیا تھا۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش مختلف زاویوں سے شروع کردی ہے۔