کوہاٹ پولیس کاتیزدھار آلے سے ذبح شدہ شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگاکر تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

پیر 23 جون 2025 04:05

کو ہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) کوہاٹ پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ میںتین روز قبل تیزدھار آلے سے ذبح شدہ شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگاکر تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کا اظہارکیا ہے۔واقعات کے مطابق پولیس تھانہ ملز ایریا کی حدود میں واقع ڈھیری فارم اراضیات میں ایک نامعلوم شخص کو بیدردی سے ذبح کر کے اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے تھے اور جائے وقوعہ سے خون آلود چھری اور موٹرسائیکل کی رجسٹریشن قبضہ میں لی تھی مگر مقتول کی فوری شناخت ممکن نہ ہو سکی تھی۔بعدازاں پولیس کی تفتیشی نے نامعلوم لاش کی شناخت طارق زادہ ولد لعل زادہ سکنہ ضلع ہنگو، حال مقیم نور الٰہی کالونی کوہاٹ کے طور پر کی ۔ تفتیشی ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے تین ملزمان غلام عباس ولد غلام صغیرسکنہ خواجہ آباد، نصیر خان ولد لعل خان اورزبیر اقبال ولد عطا محمد ساکنان نور الٰہی کالونی کوہاٹ گرفتار کئے ۔ پولیس نے تینوں ملزموں کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے اوور جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :