عدالت نے یوٹیوبررجب بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی

پیر 23 جون 2025 12:01

عدالت نے یوٹیوبررجب بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) لاہور سیشن عدالت نے لڑکی سے زیادتی کے الزام میں درج مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی جبکہ شریک ملزم سلمان حیدر کی ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے کیس کی سماعت کی۔ پیر کو دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ یوٹیوبر رجب بٹ سمیت تین ملزمان تفتیش میں قصوروار نہیں پائے گئے۔ اس بیان کے بعد رجب بٹ نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔عدالت نے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کر دی۔

متعلقہ عنوان :