حسن ابدال، جی ٹی روڈ پر مسافر بس الٹ گئی، حادثہ میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی

پیر 23 جون 2025 12:29

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)حسن ابدال، جی ٹی روڈ پر مسافر بس الٹ گئی، حادثہ میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی۔ ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں 23سالہ وحید،24سالہ انس اور 45سالہ زوجہ لیاقت شامل ہیں،حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں جی ٹی روڈ پر لاری اڈہ کے قریب پشاور سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی بس نمبرLES-888 ٹائر پھٹنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 23 سالہ وحید، 24 سالہ انس اور 45 سالہ زوجہ لیاقت شامل ہیں۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال کی 2 ایمبولینسیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔