یوکرین کے دارالحکومت کیف پرروسی حملے ، 5 افراد ہلاک

پیر 23 جون 2025 12:32

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر پیر کو ایک اور بڑے روسی حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اے ایف پی کے مطابق کیف میں شہر کے مرکز پر ڈرونز کی پرواز اور دھماکوں کے ساتھ ساتھ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دارالحکومت کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تاکاچینکو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی طرف سے کیف پر حملے کے لئے پے در پے ڈرون بھیجے گئے۔

یوکرین کے وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے بتایا کہ شیوچینکیوسکی ضلع میں روسی ڈرون حملوں میں 4 افراد ہلاک ہوئے ، یہاں کثیر منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوا ، جنوب میں بلا تسرکوا میں ایک اور شخص روسی حملے میں ہلاک ہوا۔ دریں اثنا یوکرین کے کمانڈر انچیف الیگزینڈر سیرسکی نے روس پر حملے تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روس کے خلاف صرف دفاع کرنے کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہو رہی اور ہم جہاں سے پیچھے ہٹتے ہیں روسی ان علاقوں پر قبضہ کر لیتے ہیں۔

الیگزینڈر سیرسکی نے کہا کہ یوکرین روس کے اندر دور تک فوجی اہداف پر اپنے حملے جاری رکھے گا اور ان میں اضافہ کرے گا کیونکہ یہ اب تک موثر ثابت ہوئے ہیں۔ الیگزینڈر سیرسکی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے ملک کے خلاف اب روس کی طرف سے فائبر آپٹک ڈرون استعمال کئے جا رہے ہیں جن کو گرانا یا جام کرنا یوکرین کے لئے مشکل ثابت ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :