گلوبل ٹیکسٹائل ملز کے خسارہ میں 36.36 فیصد سالانہ اضافہ

پیر 23 جون 2025 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) گلوبل ٹیکسٹائل ملز کے خسارہ میں 36.36 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق30 جون 2024 کو ختم ہونے والے سال کیلئے گلوبل ٹیکسٹائل ملزکا خسارہ 4.5 ملین روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے سال کیلئے کمپنی کا خسارہ 3.3 ملین روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح 30 جون 2024 ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں گلوبل ٹیکسٹائل ملز کے خسارہ میں 1.2 ملین روپے یعنی 36.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :