ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کی کارروائی ، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ گرفتار

پیر 23 جون 2025 13:07

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ڈی ایس پی سرکل شنکیاری قاضی ماجد نسیم کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انتہائی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرتے ہوئےچوری شدہ متعدد موٹر سائیکلیں برآمدکر لی گئیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں محمد کفیل ولد عبدالطیف سکنہ مکڑھا، سعید، نظر محمد پسران نازک میر ساکنان ڈھوڈیال، عبدالودود ولد فضل اکبر سکنہ خانپور اور دانش ولد منظور سکنہ مکڑھا سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :