
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ
پیر 23 جون 2025 15:11

(جاری ہے)
203 مقررین و ذاکرین کی ضلع بندی اور 95 کی زباں بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ،ڈی جی خان ڈویژن میں موجود 5027 مساجد، 581 امام بارگاہوں اور 2484 مدارس کی بھی سکیورٹی ترتیب دی گئی ہے۔
محرم الحرام کے دوران پولیس کی امداد کیلئے پاک آرمی کی 8 اور رینجرز کی 9 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔اجلاس میں ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور راجن پور سے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے بھی بریفنگ دی۔ ڈویژنل،ضلعی افسران اور متعلقہ محکموں کے سربراہان اجلاس میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات یقینی بنائے جا رہےہیں۔تمام مکاتب فکر محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام اور پُرامن انداز میں گزارنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے،پنجاب بھر میں امن کمیٹیاں متحرک اور مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب میں قائم مرکزی کنٹرول روم صوبہ بھر سے رپوٹ لے رہا ہے۔جلوس اور مجالس کے اختتام تک ڈیوٹی پر تعینات تمام عملہ موجود رہے۔ ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام سے قبل تمام تر سکیورٹی اقدامات کو حتی شکل دی جائے اور فرقہ وارانہ مواد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس کے بعد کابینہ کمیٹی نے ڈویژنل امن کمیٹی اور تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے ملاقات بھی کی۔ علما نے محرم الحرام کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پُرامن ماحول کے قیام کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز یکسو ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام سے ٹیلیفونک رابطہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سالانہ بہا ئوکے 10فیصد سے کم رہ گئی
-
لاہور میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
-
بھارت کے یوم آزادی پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بلیک آئوٹ ہے،مشعال ملک
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.