Live Updates

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

پیر 23 جون 2025 15:18

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ..
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔ پیر کو دورہ کے موقع پر انہوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، فارمیسی، آپریشن تھیٹرز اور دیگر وارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر رمضان سومرو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔وزیر صحت نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج و معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بورڈ کو ہدایت کی کہ یہاں کیو مینجمنٹ سسٹم کو جلد از جلد فعال کیا جائے تاکہ مریضوں کو بہتر سہولت میسر ہو۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے موجودہ بجٹ میں صحت کے شعبے کو خصوصی اہمیت دی ہے اور مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات