پشاور میں پہاڑی پورہ، سکندر ٹاؤن میں ڈکیتی واردات میں ملوث گینگ گرفتار

پیر 23 جون 2025 14:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پشاور میں پہاڑی پورہ، سکندر ٹاؤن میں ڈکیتی واردات میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا گیا، جبکہ تفتیش کے دوران ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ایس پی فقیر آباد نے بتایا کہ پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی رہنما کے گھر سے 27 تولے سونا چوری کرنے والے گینگ دھر لیا، ملزم سے سونا فروخت کرنےکے عوض 75 لاکھ روپے کی رقم بھِی برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ڈکیت گروہ نے 19 اپریل کو لیگی رہنما خادم علی یوسفزئی کے گھر چوری کی تھی، لیگی رہنما کا بیٹا ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے دفتر میں ملازم تھا، اور اہل خانہ کی غیر موجودگی کے دوران ڈکیتی کی گئی۔ایس پی فقیر آباد نے بتایاکہ ملزم شاہ روم سوات کا رہائشی تھا ، جبکہ ملزم بند گھروں کے دروازے چیک کرکے داخل ہوتا تھا۔ واضح رہے پہاڑی پورہ، سکندر ٹاؤن میں ڈکیتی واردات میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا گیا، جبکہ تفتیش کے دوران ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :