
سول ڈیفنس کی ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی میں تربیتی ورکشاپ
صحافی مستند اور جاندار ،محتاط رپورٹنگ سے عوام کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں،انسٹرکٹر اکرام ربانی
پیر 23 جون 2025 15:08
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔
تربیتی ورکشاپ میں قدرتی آفات ، جنگی صورتحال اور مون سون میں دریا میں طغیانی کے حوالہ سے تفصیلی آگاہ کیا گیا ۔ شرکا کو جنرل حفاظتی تدابیر سے آگاہی دی گئی۔ اس حوالہ سے محکمہ کی طرف سے جاری پمفلٹ بھی شرکا میں تقسیم کیے گئے۔ انسٹرکٹر اکرام ربانی نے کہا کہ ہمیشہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔ کسی بھی لاوارث یا مشکوک چیز کو ہر گز ہاتھ نہ لگائیں بلکہ متعلقہ اداروں کو آگاہ کریں۔ گھروں میں ضرور فرسٹ ایڈ کٹ رکھیں۔گھروں میں ریسکیو کے چھوٹے اوزار گینتی ، بیلچہ، ہتھوڑی، سیڑھی، رسہ، ایمرجنسی لائٹ، آری ،کٹر وغیرہ لازمی رکھیں۔ شہریوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ سائرن کی اونچی نیچی آواز خطرہ کے لیے ہوتی ہے اور لگاتا آواز امن کی نشانی ہے۔ سرحدی علاقہ جات کے لوگ گھروں کے ساتھ ایک مورچہ لازمی بنائیں جہاں دشمن کی طرف سے فائر کی صورت میں پناہ لی جا سکے ۔ مانے والے مون سون کے دوران دشمن حالیہ جنگی صورتحال کے بعد کوئی بھی مکاری کر سکتا ہے لہذا سب لوگ خود بھی اور بچوں کو بھی کسی ایسی چیز کو ہاتھ نہ لگائیں جو کہیں سے بہتی ہوئی آئے خدانخواستہ وہ کوئی بارودی مواد بھی ہو سکتا ہے جس سے جان جانے کا خطرہ ہو سکتا ہے ایسی صورت میں فوری طور پر سول ڈیفنس یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کریں ۔ ورکشاپ میں سائرن بجا کر شرکا کو مختلف مواقع پر بجنے والے سائرن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عامر آزاد راٹھور نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس سردار تعظیم اختر اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.