ڈی پی او ایبٹ آباد نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

پیر 23 جون 2025 15:18

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ڈی پی او (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر) ایبٹ آباد نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔پیر کو پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹرطاہر سلیم کوتھانہ حویلیاں سے تھانی میرپور جبکہ کیڈٹ نواز کرتھانی کو میرپور سے تھانہ سٹی تعینات کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

انسپکٹرآصف کو تھانہ سٹی سے تھانہ مانگل، اصغر خان کو تھانہ مانگل سے تھانہ بگنوتر ، علی خان کو تھانہ بگنوتر سے تھانہ حویلیاں ،کاشف خان کوتھانہ لورہ سے تھانہ ناڑہ ، عبدالوحید کو تھانہ ناڑہ سے تھانہ نواں شہر ، سردار بشیر کوتھانہ نواں شہر سے کلوز لائن جبکہ امتیاز خان کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ لورہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ان تمام افسران کو فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔