لاہور،ادھار پیسے نہ دینے پر نوجوان کو چھریوں کے پے در پے وار سے زخمی

پیر 23 جون 2025 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) ساندہ کے علاقے میں ادھار پیسے نہ دینے پر کزن نے کزن کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے کیپٹن جمال روڈ پر واجد نامی شخص اپنی دکان پر تھا اس کے کزن زمان عرف بھولا نے ادھار پیسے مانگے ، واجد نے اھار پیسے دینے سے انکار کیا تو زمان عرف بھولا نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے واجد کو زخمی کر دیا ، ملزم زمان عرف بھولا موقع سے فرار ہو گیا ،زخمی واجد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ساندہ پولیس نے چھاپے مار کر ملزم زمان عرف بھولا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :