ڈیفنس سی میں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی کی انوکھی واردات

چور ٹیلیفون کر کے ذوالفقار نامی شہری کے گھر آیا،گاڑی چیک کرنے کے بہانے لیکر فرار ہو گیا

پیر 23 جون 2025 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ڈیفنس سی میں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی کی انوکھی واردات ہوئی ہے ، چور کار مالک کے سامنے اس کے گاڑی لے اڑا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق چور ٹیلی فون کے ذریعے کال کر کے ڈیفنس سی کے علاقے میں ذوالفقار نامی شہری کے گھر آیااورگاڑی چیک کرنے کے بہانے لے کر فرار ہو گیا۔گاڑی کی مالیت 90لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کی مدد سے نامعلوم ملزم چور کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :