گوگل پلے اسٹور پران ڈرائیو پاکستان کی نمبر ون رائیڈ ہیلنگ ایپ بن گئی

پیر 23 جون 2025 21:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)گوگل پلے اسٹور پر ان ڈرائیو ''میپس اور نیویگیشن'' کیٹیگری میں سرفہرست ایپ بن کر سامنے آئی ہے۔ پاکستان میں 2021 میں متعارف کرائی گئی ان ڈرائیو اس وقت 20 سے زائد شہروں میں کام کر رہی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک منفرد ''پیئر ٹو پیئر'' قیمتوں کے ماڈل پر کام کرتا ہے جس کے تحت مسافر اور ڈرائیور کرایہ خود طے کرتے ہیں، جو روایتی رائیڈ ہیلنگ ایپس کے الگورتھم پر مبنی کرایوں سے بالکل مختلف ہے۔

(جاری ہے)

ان ڈرائیوپاکستان کے کنٹری ہیڈ اویس سعید نے کہا کہ''ہمارا ماڈل اس لیے کامیاب ہے کیونکہ یہ لوگوں کو فوقیت دیتا ہے، انہیں قیمت کا تعین کرنے کا موقع دیتا ہے بجائے الگورتھم کے۔''ان ڈرائیو کی مقبولیت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ پاکستان کے شہروں میں محفوظ، شفاف اور صارف کے کنٹرول پر مبنی سفری سہولیات کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔ عالمی سطح پر بھی ان ڈرائیو تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور مسلسل تیسرے سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی دوسری بڑی رائیڈ ہیلنگ ایپ کے طور پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔