فیصل بینک کی برانچوں میں خصوصی افراد کو دی جانے والی سہولتوں کا اعتراف

بدھ 25 جون 2025 22:37

فیصل بینک کی برانچوں میں خصوصی افراد کو دی جانے والی سہولتوں کا اعتراف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کی برانچوں میں خصوصی افراد کے حوالے سے بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے اعتراف میں فیصل بینک کو پاکستان پی ڈبلیو ڈیز فن کلوژن ایوارڈز 2025 میں سے نوازا گیا ہے۔ بینک یہ ایوارڈ خصوصی افراد کے لیے سب سے سازگار برانچ نیٹ ورک کے درجے میں دیا گیا ہے۔

کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کی خصوصی افراد کی مالی شمولیت سے متعلق پالیسی متعارف کرائی تھی۔ جس پر ڈیٹرمائنڈ پاکستان نے بینکوں کی برانچوں میں خصوصی افراد کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ جس میں پایا کہ فیصل بینک کے اقدامات اسٹیٹ بینک کے وضع کردہ قومی ایجنڈہ برائے مالی شمولیت سے مطابقت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں خصوصی افراد کے لیے سازگار برانچوں کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک، اس حوالے سے ملازمین کی تربیت و آگاہی اور بینکنگ میں سہولت فراہم کرنے والے آلات میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے فیصل بینک پاکستان میں مساوی مالی رسائی کو یقینی بنانے میں نمایاں اور سرکردہ کردار ادا کر رہا ہے۔

فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا، فیصل بینک میں ہمارا یقین ہے کہ پائیدار ترقی وہی ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلے، ہر ایک کے لیے قابل رسائی ہو اور ہمدردی و احترام پر مبنی ہو۔ ہمارا وژن ایک ایسا بینکاری نظام تشکیل دینا ہے جو ہمارے معاشرے کی تنوع کی صحیح عکاسی کرے اور کسی فرد کو پیچھے نہ چھوڑے۔ یہ اعزازات ہمارے اس عزم کا واضح ثبوت ہیں کہ ہم اپنی خدمات، ماحول اور ادارہ جاتی ثقافت میں مساوات، شمولیت اور یکساں مواقع کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔یہ اعزازات فیصل بینک کی وسیع تر تبدیلی کے سفر میں ایک نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس یقین کا ثبوت ہیں کہ با مقصد اقدامات کے ذریعے کمیونیٹیز کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔