محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات سب ڈویژن آفس شاردہ میں ریٹائرڈمنٹ کی الوداعی تقریب کاانعقاد

پیر 23 جون 2025 21:05

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات سب ڈویژن آفس شاردہ میں ریٹائرڈمنٹ کی الوداعی تقریب کاانعقاد۔ پی ڈبلیوڈی کے اہلکار ملک عبدالرشید عمرپیرانہ سالی مکمل کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہوگئے۔ایس ڈی او الطاف اعوان کی جانب سے ملک عبدالرشید کے اعزاز میں الوداعی پارٹی دی گئی۔ الوداعی پارٹی کے مہمان خصوصی چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات عبد الباسط بٹ تھے۔

پی ڈبلیوڈی کے آفیسران، اہلکاران نے عبدالرشید ملک کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے عمر پیرانہ سالی مکمل کرنے پر تحائف دیکر الوداع کیا۔ اس موقع پر تحصیل انتظامیہ پی ڈبلیوڈی کے آفیسران اہلکاران اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پی ڈبلیوڈی کے اہلکار ملک عبدالرشید کے اعزاز میں پرتکلف الوداعی پارٹی کاانعقاد کرتے ہوئے اہلکار موصوف کی خدمات کوسراہا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پھولوں کے ہار ڈال کرتحائف دیکر الوداع کیا۔اس موقع پر مہتمم شاہرات سہیل قیوم قریشی، مہتمم عمارات سردار امتیاز، ایس ڈی او ہیڈکوارٹر، ایس ڈی او سب ڈویژن شاردہ الطاف اعوان، ایس ڈی او کیل، سب انجینئر راشد اشرف، انسپکٹر ممتاز سمیت عمائدین علاقہ باالخصوص تحصیل انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر راجہ بلال، ڈی ایس پی سردار فیاض نے پھولوں کے ہار ڈال کرملک عبدالرشید کی خدما ت کوسراہاہے۔سب ڈویژن آفس شاردہ کی شاندار تعمیر پر ایس ڈی او الطاف اعوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔پی ڈبلیوڈی کے اہلکارملک عبدالرشید کی ریٹائرمنٹ پر ان کی خدمات کوسراہاتے ہوئے ان کی محنت کوسلام پیش کرتے ہیں۔