خیبرپختونخوا،دریائے نندھار میں نہاتے ہوئے دو لڑکے ڈوب کر جاں بحق، ایک لاپتہ

پیر 23 جون 2025 22:25

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں دریائے نندھار میں نہاتے ہوئے دو لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے اور ایک لاپتا ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے اہلکار عزیز خان نے بتایا کہ دو نوجوان، جن کی شناخت 16 سالہ حافظ عثمان اور 14 سالہ ایان کے طور پر ہوئی ہے، دریا ندی میں نہا تے ہوئے ڈوب گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

عزیز خان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاشوں کو نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام منتقل کیا، جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تیسرا لڑکا اب بھی لاپتا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ملک میں ڈوبنے کے واقعات عام ہیں، جن کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جن میں دریا کے تیز بہاؤ، تیراکی کی مہارت نہ ہونا اور حفاظتی انتظامات کا فقدان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :