سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردار کشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ملزم نے قابل اعترض مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا، حکام

پیر 23 جون 2025 23:11

سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردار کشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردار کشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سکھر اور جیکب آباد میں کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق خوشی محمد نامی شہری کی درخواست پر نیک محمد نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے حاضر سروس جج سمیت خوشی محمد کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی۔دوسری کارروائی میں دلیپ کمار نامی شہری کی شکایت پر جیکب آباد سے ملزم رتن لال کو گرفتار کی گیا۔ ملزم نے متاثرہ شہری کے خلاف قابل اعترض مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کی جاری ہے۔