محکمہ آبپاشی سرگودھا کی کارروائی،نہری پانی چوری کرتے ہوئے 8 کسان گرفتار

پیر 23 جون 2025 23:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) محکمہ آبپاشی سرگودھا ڈویژن نے مختلف دیہاتوں میں کارروائی کرتے ہوئےآٹھ کسانوں کو سرکاری پانی چوری کرنے پر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی سرگودھا کی ٹاسک فورس نے سب ڈویژنل آفیسر سرگودھ قادر شاہ اور سب ڈویژنل آفیسر سب ڈویژن بھلوال فیصل صالح نے مڈھ رانجھاء، غلہ پور اور نصیر پور کلاں میں اچانک چھاپہ مار کر آٹھ کسانوں کو نہروں میں غیر قانونی طور پر شگاف لگا کر پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

سب ڈویژنل آفیسرز نے متعلقہ تھانہ جات میں آٹھو ں پانی چوری کرنے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں۔ غیر قانونی طور پر پانی چوری کرنے والوں میں نعیم اختر، زاہد، لیاقت، سکندر، غلام جیلانی، محمد رمضان ، ساجد حسین اور وارث کے نام شامل ہیں ۔ متعلقہ تھانہ جات کی پولیس نے پانی چوری کرنے والے کسانوں سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ارروائی جاری ہے۔