
چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس ،گورننس، انفراسٹرکچر اور عوامی خدمات میں پیشرفت کا جائزہ
پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے منصوبے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا
پیر 23 جون 2025 20:30
(جاری ہے)
صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز مارکیٹ کمیٹیوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
چیف سیکرٹری نے سپلائی چین پر سخت نگرانی کی ہدایت کی تاکہ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی روک تھام کی جا سکے۔اجلاس میں صوبائی ترقیاتی منصوبہ جات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ایسے منصوبے جو تکمیل کے قریب ہیں ان کو ترجیح دی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولیات کی فراہمی ممکن ہو۔سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اجلاس میں بتایا گیا کہ اس ہفتے 30 اہم سرمایہ کاری منصوبوں پر مشتمل ''پچ بک'' جاری کی جائے گی، جس کا مقصد ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا اور عوامی و نجی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔اجلاس میں پشاور بیوٹیفیکیشن پلان پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر باقاعدہ عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ منصوبہ شہری تزئین و آرائش، گرین اسپیسز میں اضافہ اور ماحول کی بہتری پر مرکوز ہے۔سیاحت کے مقامات پر صفائی و ستھرائی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے متعلقہ حکام کو ویسٹ مینجمنٹ کے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سیاحتی علاقوں کے 73 ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس میں ڈرینیج اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔اسی طرح شہری منصوبہ بندی اور تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد کے لیے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فعال کر دیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری نے شفافیت اور مؤثر نظام حکمرانی کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ اس ہفتے خیبرپختونخوا گڈ گورننس روڈ میپ کے اجراء کی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی اور خریداری کے نظام میں ڈیجیٹائزیشن اصلاحات کا مرکزی ستون ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ای-پیڈز (الیکٹرانک پروکیورمنٹ اینڈ ڈاکیومنٹیشن سسٹم) کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اب تک اس نظام پر 3,014 ٹینڈرز اپ لوڈ ہو چکے ہیں جبکہ 199 ٹھیکے دیے جا چکے ہیں، جو سرکاری خریداری میں شفافیت اور کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان میں کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا نہ سوچی: مولانا فضل الرحمن
-
جماعت اسلامی وزیرِاعظم کے بیان کو یکسر مسترد کرتی ہے، حافظ نعیم الرحمن
-
پنجاب کے وسائل ، خزانے اورپانی پرپہلے پنجاب ، پھرکسی اورکا حق ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت منظور
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
-
دہشتگردوں کو کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان، کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
-
لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا شوہر گرفتار
-
لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینیں منسوخ
-
کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم
-
پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ندیم افضل چن
-
کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.