لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو طلب کر لیا

پیر 23 جون 2025 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے توہین عدالت کی درخواست پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور کو 30 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار نے 15 سال پہلے گھر خریدا تھا رجسٹری میرے نام ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور صہیب بٹ نے بغیر نوٹس جاری کئے میرا انتقال خارج کر دیا، عدالت عالیہ نے 2024 میں انتقال خارج کرنے کے حکم کی کاپی دینے کا حکم دیا تھا، عدالت عالیہ حکم کے باوجود اے ڈی سی آر لاہور نے حکم پر عمل نہیں کیا، استدعا ہے کہ عدالت اے ڈی سی آر ریونیو لاہور کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے ۔