ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت ضلع گوادر میں جاری پانی کے سنگین بحران سے متعلق اہم اجلاس

منگل 24 جون 2025 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت ضلع گوادر میں جاری پانی کے سنگین بحران سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ افسران اور مقامی منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایگزیکٹو انجنیئر پبلک ہیلتھ مومن بلوچ، ایس ڈی او داد کریم بلوچ، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر، معروف سماجی رہنما حفیظ کیازی، بی این پی مینگل کے رہنما در محمد بلوچ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکانے ضلع بھر میں پانی کی قلت، فراہمی میں رکاوٹوں اور موجودہ نظام کی خامیوں پر تفصیلی گفتگو کی اور بحران کے فوری اور دیرپا حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بحران کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلاننگ کے تحت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، میونسپل کمیٹی اور دیگر ادارے باہمی رابطے سے عملی اقدامات کو تیز کریں گے تاکہ عوام کو جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :