گرڈ سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، کیسکو

منگل 24 جون 2025 02:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کیمطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوںپر مرمتی کام کئے جارہے ہیںا س سلسلے میں24جون (بروزمنگل)ژوب اور گوال حیدرزئی گرڈاسٹیشنوںسے صبح9بجے تا دوپہر2بجے جبکہ اسی روز منگچر اورنال گرڈسے صبح7بجے سے دن 11بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ 24جون کے روز اوستہ محمداور جھل مگسی گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندہوگی۔

علاوہ ازیںنیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی )کی جانب سی24جون اور25جون کو(روزانہ) صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک220KVکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پرسالانہ ٹیسٹنگ اور مرمتی کام کیاجائے گا جسکے باعث اس دورانیہ میں تقریباً60 میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پورا کیا جائے گا۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :