سعودی عرب میں بچوں کی صحت کے لیے فائونڈیشن کے ماہرین سرگرم

منگل 24 جون 2025 14:48

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)گردے کی پیوند کاری کے بعد صحت یاب ہونے والے 9 سالہ بچے نے کسی سے بات کرنے اور کمرے کی لائٹس آن کرنے سے منع کیا تو چائلڈ لائف سپیشلسٹ اس کے کمرے میں آیا۔ کمرے میں انے کے بعد اس نے اندھیرے میں کھیل کھیلنے کے سے انداز سے اسے ڈیل کیا اور اسے تسلی دی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ بچے نے جسمانی و جذباتی طور پر صحت مندی کے بعد اپنا پہلا قدم اٹھایا۔

بچوں کے صحت سے متعلق امور کی ماہر رغاد السلامہ نے کہا اس طریقے سے بچوں اور ان کے گھر والوں کو ہسپتال میں داخلے کے لیے تیاری میں مدد ملتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے السلامہ نے کہا 'ہمارا مقصد ہسپتال میں داخلے سے متعلق بچوں اور ان کے گھر والوں کے منفی تجربات سے نمٹنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :