امریکہ نے پولینڈ کو مزید فوجی بھیجنے کی پیشکش کردی

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:17

امریکہ نے پولینڈ کو مزید فوجی بھیجنے کی پیشکش کردی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیاعلان کیا ہے کہ امریکی افواج پولینڈ میں تعینات رہیں گی اور ان کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے، یوں افواج کی واپسی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے وائٹ ہا ئوس میں پولینڈ کے نو منتخب صدر کارول ناوروکی سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہاکہ ہم پولینڈ کو اپنی حفاظت کے لیے مدد فراہم کریں گے اور اگر وہ چاہیں تو ہم وہاں مزید فوجی تعینات کریں گے۔صدر ناوروکی نے امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات پولینڈ اور اس کے عوام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔واضح رہے کہ صدر ناوروکی کا یہ دورہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

متعلقہ عنوان :