جامع پالیسی سازی کےلئے شراکت داروں سے مشاورت ضروری ہے،رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان ڈویلپمنٹ کمپنی خادم حسین

منگل 24 جون 2025 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان ڈویلپمنٹ کمپنی خادم حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا پالیسی سازی کا عمل جامع ہونا چاہئے جس کےلئے تمام شراکت داروں سے مشاورت ضروری ہے تاکہ پالیسی کی شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جانب سے کاروباری اور لیبر ویزوں کے اجرامیں درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ ان ممالک کی جانب سے ویزوں کے اجرا میں تاخیر اور پابندیاں نہ صرف پاکستان کی تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کی نقل و حرکت کو شدید متاثر کر رہی ہیں بلکہ پاکستان کےلئے معاشی مشکلات کا باعث بھی ہیں۔

انہوں نے ای کامرس انڈسٹری کے حوالے سے ٹیکس اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکس اتھارٹیز اور ڈیجیٹل بزنس کمیونٹی کے درمیان فوری مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ مسائل کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے۔