ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کے احکامات پر ایس پی آفس میں محرم الحرام کے دوران خصوصی سوشل میڈیا سیل کا قیام

منگل 24 جون 2025 15:27

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کے احکامات پر ایس پی آفس میں محرم الحرام کے دوران خصوصی سوشل میڈیا سیل کا قیام۔سوشل میڈیا سیل ڈی ایس پی صدر مقام جہلم ویلی کی زیر نگرانی کام کرے گا۔سوشل میڈیا سیل سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں نفرت انگیز تقاریر کو مانیٹر کرے گا۔

(جاری ہے)

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی قسم کی مسلکی منافرت، نفرت انگیز، اشتعال انگیز پوسٹ نہ کریں اور نہ ہی شیئر کریں۔

نیز ایسے سرکاری ملازمین جو فیس بک پر اشتعال انگیز پوسٹ کریں گے ان کے خلاف بھی تحت ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔سوشل میڈیا سیل ہمہ وقت سوشل میڈیا کے تمام اکاونٹس کی نگرانی کرے گا۔خلاف ورزی کرنے والے اشخاص کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔