کمالیہ ،جعلی وبوگس چیک دینے پر مقدمہ درج

منگل 24 جون 2025 15:27

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) جعلی و بوگس چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اظہر نامی شخص نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ اس نے الائیڈ بنک کمالیہ کے نزدیک بائیک رکشہ شوروم بنا رکھا ہے، مزمل نے لوڈر رکشہ مالیت تین لاکھ روپے خرید ا اور اسکے عوض 3لاکھ روپے کاچیک دے دیا جو جعلی وبوگس ہے ۔ اس پر مزمل نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔\378

متعلقہ عنوان :