ملک میں طبی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے موجودہ حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں ، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

منگل 24 جون 2025 16:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا ہے کہ عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ایجوکیشن کو فروغ دینے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ حلقہ میں تعلیم اور صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دار و مدار اچھی صحت اور بہتر تعلیم پر ہوتا ہے ،اسوقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ توجہ تعلیم اور صحت پر دی جاتی ہے، ملک میں طبی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور عوام کی بے لوث خدمت کا مشن جاری ہے ، حلقہ میں صاف پانی‘ سیوریج اور دیگر مسائل پر کسی حد تک قابو پالیا گیا ہے ، اب صحت اور تعلیم پر بھی توجہ دی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کرسکیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔