کلب ورلڈکپ کے دوران پریزینٹر کے "نامناسب لباس" نے نئی بحث چھیڑ دی

واقعہ گزشتہ روز ایتھلیٹیکو میڈرڈ اور پیرس سینٹ جرمن کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا

منگل 24 جون 2025 16:37

کلب ورلڈکپ کے دوران پریزینٹر کے "نامناسب لباس" نے نئی بحث چھیڑ دی
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)فیفا کلب ورلڈکپ کے دوران ٹی وی پریزینٹر ایلیونورا انکارڈونا نے ایک مرتبہ پھر نامناسب لباس کے باعث سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا نے میچ کے دوران نامناسب مختصر لباس پہنا جس نے سوشل میڈیا پر تنقید کو جنم دیا۔

خاتون میزبان میچ کے دوران سائیڈ لائن رپورٹنگ کررہی تھیں جب انہوں نے نہایتی مختصر لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس کے باعث انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

واقعہ ایتھلیٹیکو میڈرڈ اور پیرس سینٹ جرمن کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کررہی تھیں۔ اس میچ میں پیرس سینٹ جرمن نے میڈرڈ کو 0-4 سے شکست دی، تاہم شائقین کی توجہ میچ سے زیادہ ٹی وی پریزینٹر پر دیکھائی دیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ایلینورا انکارڈونا کو صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں 'نئی ڈیلیٹا لیوٹا' کا خطاب دیا۔قبل ازیں 30 مارچ 2025 کو بھی ٹی وی پریزینٹر ٹرانس پیرنٹ' متنازع لباس پہننے رپورٹ کررہی تھیں تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔