قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ شرمناک سلوک

منگل 24 جون 2025 22:54

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ شرمناک سلوک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ شرمناک سلوک، پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی ہاکی ٹیم کو سرپرائز دیتے ہوے کپتان عماد شکیل بٹ سمیت کھلاڑیوں کو 5600روپے کا چیک تھما دیا۔ تفصیلات کیمطابق ایف آ?ی ایچ نیشز ہاکی کپ کا فا?نل ہارنے والی قومی ہاکی ٹیم کے ممبران کیل?ے پی ایس بی نے تربیتی کیمپ کی مد میں ڈیلی الاونس جاری ک?ے لیکن نیشز ہاکی کپ کے ڈیلی الاونس تاحال جاری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی کھلاڑی تذبذب کا شکار ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے دی جانیوالی اتنی بڑی رقم کہاں خرچ کریٍں۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سیصرف 5600روپے دینے پر سخت حیرانگی ہو?ی ہے۔ پی ایس بی نے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا صرف ڈیلی الاونس دیا ہے اور ہم ٹور کے ڈیلی الاونس ابھی تک منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی تقریب میں شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔