بھارت کو ایک اور عبرت ناک شکست

انگلینڈ نے صرف ایک دن میں پہاڑ جیسا ہدف حاصل کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 24 جون 2025 22:48

بھارت کو ایک اور عبرت ناک شکست
لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) بھارت کو ایک اور عبرت ناک شکست، انگلینڈ نے صرف ایک دن میں پہاڑ جیسا ہدف حاصل کر لیا، انگلش بلے بازوں نے 371 رنز کا مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پانچ ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کی ٹیم گزشتہ روز دوسری اننگز میں 370 رنز کی برتری کے ساتھ 364 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 137 اور رشبھ پنت 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

سائی سدھرشن 30، کرن نائر 20، کپتان شبھمن گل 8، یشسوی جیسوال اور شرادل ٹھاکر 4، 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد سراج، جسپریت بمراہ اور پراسد کرشنا بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔ رویندرا جڈیجا 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ اور برائڈن کارس نے 3، 3، ثاقب بشیر نے 2 جبکہ کرس ووکس اور کپتان بین اسٹوکس نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے دھواں دار بلے بازی کی اور صرف ایک دن کے کھیل کے دوران 350 رنز بنا ڈالے۔